Untitled Document
Google
Web
mashriqkashmir.com
Untitled Document
مختلف سڑک حادثوں میں مزید ۳لوگ ہلاک
سرینگر/۱۲مئی....................وادی کے مختلف علاقوں میں سڑک حادثوں کے دوران ۳افرادہلاک اورنصف درجن سے زائد زخمی ہوئے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب ایک تیز رفتار ٹاٹا سومو گاڑی کئی مسافروں کو لیکر سرینگر کی جانب رواں تھی کہ دولت آبادنسو بدرا گنڈ قاضی گنڈ کے مقام پر سڑک کے کنارے کھڑی ایک خراب ٹرک کے ساتھ زور سے جا ٹکرائی۔ حادثہ کے نتیجہ میں کپواڑہ کا ایک شہری غلام حسن راتھر ولد غلام محمد راتھر ساکن ریشی گنڈ موقعہ پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ آئی آر پی سے وابستہ راجوری کا ایک کانسٹیبل راج کمار سمیت۲افراد بری طرح سے زخمی ہوئے۔پولیس نے ٹا ٹا سومو کے ڈرایﺅر پوون سنگھ ساکنہ بخشی نگر جموں کو گرفتارکرکے اس کے خلاف پولیس ا سٹیشن قاضی گنڈ میں کیس درج کر لیا ۔
سڑک کے ایک اور حادثے میں بوٹینگو اسلام آباد میں ایک بس ماروتی گاڑی کے ساتھ ٹکرائی ۔اس حادثے میں پوون کمار ولد جمال سنگھ ساکنہ ادھمپوراور اےس پی سنگھ ولد تلک لال سنگھ ساکنہ گاندھی نگر جموں زخمی ہوگئے ۔ زخمےوں کو علاج معالجہ کےلئے صورہ اسپتال منتقل کیا گیاجہاں اےس پی سنگھ موت و حیات کی کشمکش میں رہ کر کچھ دیر بعد دم توڑ بےٹھا ۔ سڑک کے ایک اور حادثے میں بڈگام میں نزدیک گاوُں کچ رزگےرمیں ایک سواری گاڑی جو کہ وتہ ناڈ سے بطر ف سرےنگر جارہی تھی کو ایک حادثہ پےش آیا ۔ اس حادثے میں پندرہ سواریاں زخمی ہوگئےں۔ زخمی سوارےوں کو علاج معالجہ کےلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ادھر سونہ وار سرینگر میں ۹مئی کو ہوٹل شنگریلا کے نزدیک پیش آنے والے سڑک حادثے میں زخمی شہری فاروق احمد سلاٹھی ولد حبیب اللہ ساکن اندرانگر سرینگر ۳روز تک موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد آج صورہ اسپتال میں دم توڑ بیٹھا۔ اس دوران ارنہال اسلام آباد میں سرینگرجموں شاہراہ پر پیٹرول پمپ کے نزدیک ایک بس اور ایک اسکوٹر کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی ۔اس حادثے میں اسکوٹر سوار عبدالمجید شےخ ولد غلام احمد ساکنہ بٹہ مالوسرےنگر زخمی ہوگیا۔
Untitled Document
Untitled Document
© COPY RIGHT THE DAILY NIDA-I-MASHRIQ ::1992-2007
POWERED BY WEB4U TECHNOLOGIES::e-mail