Untitled Document
Google
Web
mashriqkashmir.com
Untitled Document
’پاکستان نے دہشت گردی کی روک تھام سے متعلق اپنا وعدہ پورا نہیں کیا ‘

دلی/۱۹ستمبر
ہندوستان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کی روک تھام سے متعلق اپنا وعدہ پورا نہیں کیا ہے ۔
وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں تربیت کیمپ اب بھی چل رہے ہیں جن میں۲۵۰۰کے قریب نوجوانوں کو تربیت دی گئی ہے۔ ’’انہیں برف باری سے پہلے اس طر ف دھکیلنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی ۔‘‘
بیان کے مطابق رواں برس کے ۸ماہ کے دوران پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کی جانب سے جموں کشمیر میں عدم استحکام پھیلانے اور عسکریت پسندوں کی تعداد میں اضافہ اور جنگجویانہ کاروائیوں کیلئے۶۰بار دراندازی کی کوشش کی گئیں۔
بیان کے مطابق پاکستان کی جانب سے مسلسل بھارت مخالف سرگرمیوں کیلئے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے اور دراندازی کی کوششوں کو کامیاب بنانے کیلئے جدید طور طریقے بھی استعمال میں لائے جا رہے ہیں جس کیلئے پاکستان کی خفیہ ایجنسی عسکریت پسندوں کی بھر پور اعانت کر رہی ہے ۔ پاکستان کی حکومت ملک میں دہشت گردی کے ڈھانچے کو منہدم کرنے کا اپنا وعدہ پورا نہیں کر رہی ہے اور بھارت مخالف سرگرمیوں کو جاری رکھنے میں بھی پاکستان کی حکومت دہشت گرد گروپوں کو لگام دینے میں ناکام ثابت ہو گئی ہے ۔
وفاقی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ رواں برس کے۸ماہ کے دوران پاکستان رینجرس اور فوج کی جانب سے دراندازی کی کوششوں کو کامیاب بنانے کیلئے ۲۳بار سیز فائیر معاہدے کی خلاف ورزی کرکے جدید ہتھیاروں سے لیس عسکریت پسندوں کو اس طرف دھکیلنے کی بھر پور کوشش کی گئی ہے ۔
۲۰۰۹میں دراندازی کے۴۸۵؍اور ۲۰۱۰میں ۴۸۹؍جبکہ رواں برس کے 8ماہ کے دوران۶۰بار دراندازی کی کوشش کی گئیں ۔ ترجمان کے مطابق کنٹرول لائن پر فوج اور پیرا ملٹری فورسز کو پوری طرح سے الاٹ کر دیا گیا ہے اور دراندازی کے واقعات کو روکنے کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔

Untitled Document
Untitled Document
© COPY RIGHT THE DAILY NIDA-I-MASHRIQ ::1992-2007
POWERED BY WEB4U TECHNOLOGIES::e-mail