Untitled Document
Google
Web
mashriqkashmir.com
Untitled Document
ہند پاک مخاصمت اور ٹکراؤ کا راستہ ترک کریں ‘ اس سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوا ہے:بیرسٹر سلطان

سرینگر/۱۸ستمبر
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ بیرسٹرسلطان محمود چودھری نے ہندوستان اور پاکستان پر مخاصمت اور ٹکراؤ کا راستہ ترک کرنے پر زور دیا ہے ۔
چودھری جو ان دنوں کشمیر کے دورے پر ہیں نے آج پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ’’ہندوستان ارو پاکستان کے تعلقات میں مثبت تبدیلی آئی ہے‘اس کو آگے لیجانے کی کوششیں کی جانی چاہئیں۔‘‘ چودھری جو پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے پہلے ایسے سیاستدان ہیں جو کشمیر آئے ہیں نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان ٹکراؤ کا رویہ یا فوجی ذرائع سے مسئلہ کشمیر کو حل نہیں کر پایا ہے اور مستقبل میں اس راستے پر چلنے سے کچھ حاصل نہیں ہو گا ۔
دلی میں حالیہ بم دھماکے پر ہندوستانی ردعمل کی ستائش کرتے ہوئے پاکستانی زیر زانتظام کشمیر کے سابق وزیر اعظم نے کہا ’’آزاد کشمیر میں جنگجوؤں کے تربیتی مراکز کی موجودگی جیسے بیانات اصل مسئلہ سے توجہ ہٹانے کے حربے ہیں۔‘‘انہوں نے کہا کہ ہندوستان ارو پاکستان کو مذاکرات میں مصروف رہنا ہو گا‘دونوں ممالک کی قیادت کو اس مسئلہ کا ایک پائیدار حل تلاش کرنا ہو گا ۔
چودھری نے کہا کہ تنازعہ کی وجہ سے کنٹرول لائن کے آر پار رہے رہے لوگوں نے بہت مصائب جھیلے ہیں۔انہوں نے کہا ’’ہم لچک دار لوگ ہیں ‘ ہمیں ملنے دیا جانا چاہیے ‘ ہو سکتا ہے کہ ہم کوئی ایسا حل لے کر سامنے آئیں جس سے جوں کی توں پوزیشن مضبوط نہیں ہوگی بلکہ تینوں فریقوں کیلئے کوئی قابل قبول ہو ۔‘‘ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کو کامیاب بنانے کیلئے ایک ساز گار ماحل کی ضرورت ہے ۔
کشمیر آنے دینے کی اجازت پر ہندوستان کی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے چودھری نے کہا کہ یہ اعتماد سازی کا ایک چھوٹا قدم ہے ۔’’لیکن اس کو دونوں حصوں کے سیاسی لیڈروں کو آنے جانے کی اجازت دینے سے آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔ ‘‘انہوں نے کہا کہ وہ کشمیر کے آر پار مذاکرارت کے حامی ہیں اور چاہتے ہیں کہ جموں‘ سرینگر‘ مظفر آباد اور میر پور میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کانفرنسیں ہوں تاکہ اتفاق رائے پیدا کیاجائے ۔
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے سابق وزیرا عظم نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل نکالا جائے۔’’ہندوستان اور پاکستان کا ہی نہیں بلکہ پورے بر صغیر کے امن کا انحصار مسئلہ کشمیر کے حل پر ہے ۔‘‘
چودھری اتوار کو کشمیر کے نجی دورے پر پہنچ گئے تھے ۔

Untitled Document
Untitled Document
© COPY RIGHT THE DAILY NIDA-I-MASHRIQ ::1992-2007
POWERED BY WEB4U TECHNOLOGIES::e-mail