Untitled Document
Google
Web
mashriqkashmir.com
Untitled Document

غریبوں کی خدمت سے خدا کی خوشنودی حاصل کی جاسکتی ہے:عمر

سرینگر/۱۹ ستمبر 
غریبوں کی خدمت کو خدا کی عبادت قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے محکمہ سماجی بہبود کے رول کی سراہنا کی ہے جو وہ مختلف فلاحی سکیموں کو عملانے کیلئے انجام دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ غریبوں اور ناداروں کی خدمت کر کے خدا کی خوشنودی حاصل کی جاسکتی ہے اور ان لوگوں کی خدمت مشنری جذبے کے ساتھ کرنے کی ضرورت ہے۔
آج یہاں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ریاست میں سماجی بہبود کے سیکٹر میں عملائے جارہے فلیگ شِپ پروگراموں کا جائزہ لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ غریبوں اور مفلسوں کے معیار حیات میں بہتری لانے کے لئے اپنے تمام وسائل کو بروئے لاکار لائیں تا کہ یہ لوگ بھی ترقی کی دوڑ میں برابری حاصل کرسکیں۔عمر عبداللہ کی کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح یہ ہے کہ جو لوگ خطہ افلاس سے نیچے گذر بسر کررہے ہیں، اُن کی جامع ترقی کو یقینی بنایا جائے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت سماجی بہبود کے شعبۂ میں اپنے وعدوں کو پورا کرنے پر کاربند ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ محکمہ کو اس سلسلے میں ایک اہم رول ادا کرنا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ریاست میں ان طبقوں تک رسائی حاصل کی جاسکے تا کہ وہ ترقیاتی عمل میں اپنے اپ کو برابر کا شریک سمجھ سکیں۔میٹنگ میں اور لوگوں کے علاوہ سماجی بہبود کی وزیر محترمہ سکینہ اِتو، سماجی بہبود کے وزیر مملکت اعجاز احمد خان، وزیر اعلیٰ کے مشیر مبارک گُل اور سماجی بہبود محکمہ کے سنئیر افسران بھی موجود تھے۔
حاجت مندوں اور غریبوں کی سماجی حالت میں صحت مند تبدیلی لانے کے بارے میں فلیگ شِپ پروگراموں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے اس سلسلے میں مختلف سکیموں کو عملانے اور ان کی نگرانی کے لئے پنچائتوں کے رول کا ذکر کیا تا کہ متعلقہ آبادی بھی ان سکیموں سے بنیادی سطحوں پر استفادہ حاصل کر سکے۔
میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سکینہ ایتو نے مقررہ اہداف حاصل کرنے کیلئے اضافی مالی امداد فراہم کرنیکی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اس سلسلے میں پنشن معاملات کی منظوری کیلئے مزید فنڈز فراہم کرنیکا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمر عبداللہ کے غریب دوست اپروچ کی بدولت غریب اور کمزور طبقو ں کے سدھار کیلئے راہیں ہموار کی گئی ہیں اور ان کے اولڈ ایج پنشن کو۱۲۵ سے بڑھا کر۲۰۰روپے کیا گیا ہے۔وزیر موصوفہ نے کہا کہ گذشتہ دو برسوں کے دوران۲۰ ہزار پنشن معاملات کی منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سے استدعا کی کہ اس معاملہ کو مرکزی حکومت کیساتھ اُٹھائیں۔

Untitled Document
Untitled Document
© COPY RIGHT THE DAILY NIDA-I-MASHRIQ ::1992-2007
POWERED BY WEB4U TECHNOLOGIES::e-mail