Untitled Document
Google
Web
mashriqkashmir.com
Untitled Document

مریکہ ‘اسرائیل اور مسلمان
۔۔۔۔ہارون رشید

مسلمانوں کی ایک اچھی خاصی تعداد امریکہ سے نفرت کیوں کرتی ہے اس کو سمجھنے کیلئے ہمیں زیادہ ذہانت درکار نہیں ۔ بات سیدھی ہے کہ امریکہ مسلم دشمن ہی نہیں بلکہ مسلم دشمن قوتوں کا دوست بھی ہے ۔ وہ ایسا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا ہے جو مسلمانوں کیخلاف ہو‘گرچہ اس کا دعویٰ کچھ اور ہی ہے۔مسلمان اسرئیل سے کوئی سمجھوتہ نہیں کر پائیں گے جب تک فلسطین کے ساتھ کئی دہائیوں پرانا تنازعہ کا کوئی قابل قبول حل سامنے نہ آجائے ۔امریکہ اس مسئلہ کو حل کرنے کیلئے جو جانبدارنہ رول ادا کررہا ہے اس کو دیکھتے ہوئے انکل سام کو اس بات کی امید بالکل بھی نہیں رکھنی چاہیے کہ اس کے تئیں مسلمانوں کی نفرت پیار و محبت میں بدل جائیگی ۔۔۔ بھیا ایسا نہیں ہوسکتا ہے ۔ اور اس لئے نہیں ہو سکتا ہے کہ ایک آزاد اور خود مختار فلسطین ریاست کے قیام میں اسرائیل کے ساتھ ساتھ امریکہ کا جانبدارانہ رول بھی ایک رکاوٹ بنا ہوا ہے ۔ امریکہ کا اسرائیل کے آگے سر تسلیم خم کرنے سے فلسطین اور اسرائیل میں بات چیت کے درجنوں ادوار اب تک بے نتیجہ ثابت ہوئے ہیں ۔امریکہ مقبوضہ علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر رکوانے میں ناکام ہوا ہے اور اس لئے ناکام ہوا ہے کہ اس میں ان تعمیرات کو روکنے کا سیاسی عزم موجود نہیں ہے۔۔۔ سیاسی عزم اس لئے موجود نہیں ہے کیونکہ اسرائیل اس کی ہی ناجائز اولاد ہے ۔۔۔جو ایک بار پھر اُس وقت ثابت ہوگیا جب امریکہ نے واضح کیا کہ وہ فلسطینیوں کی جانب سے اقوام متحدہ میں فلسطین کو ایک آزاد ریاست تسلیم کرنے کی قرارداد کی مخالفت ہی نہیں کریگا بلکہ ضرورت پڑنے پر ویٹو کا بھی سہارا لے گا۔سچ تو یہ ہے کہ ایک آزاد فلسطین ریاست کے قیام میں امریکہ اسرائیل سے بھی بڑی رکاوٹ ہے اور جب تک یہ رکاوٹ حائل رہے گی امریکہ کے تئیں مسلمانوں میں نفرت رہے گی ۔ امریکہ اور مسلمانوں میں یہی رکاوٹ بہتر تعلقات میں سب سے بڑی رکاوٹ کے طو ر حائل رہے گی ۔۔۔ ہے نا ؟

 

Untitled Document
Untitled Document
© COPY RIGHT THE DAILY NIDA-I-MASHRIQ ::1992-2007
POWERED BY WEB4U TECHNOLOGIES::e-mail